آر سی اے کے دو طلبہ کی ایس ایس سی-سی جی ایل امتحان میں کامیابی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2025
آر سی اے کے دو طلبہ کی ایس ایس سی-سی جی ایل امتحان میں کامیابی
آر سی اے کے دو طلبہ کی ایس ایس سی-سی جی ایل امتحان میں کامیابی

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے دو طلبہ مس انکیتا راجپوت اور مسٹر اظہر انصاری نے اسٹاف سلیکشن کمیشن - کمبائنڈ گریجویٹ لیول (ایس ایس سی-سی جی ایل) امتحان 2024 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 18مارچ 2025کو جاری ہونے والے نتائج کے مطابق، انکیتا راجپوت کو سنٹر ل بورڈ آف اِنڈائریکٹ ٹیکسز و کسٹمز میں ٹیکس اسسٹنٹ جبکہ اظہر انصاری کو پوسٹل اسسٹنٹ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔ رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس نے بھی کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طلبہ کو بھی مسابقتی امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے حوصلہ دے گی