علی گڑھ: حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر نے یونیورسٹی پولی ٹیکنیک، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مسٹر شمشاد علی کی ایجاد ”ماؤلڈ کیمپنگ ڈیوائس فار مینوئل انجیکشن مولڈنگ مشین“ کو پیٹنٹ دیا ہے۔
مسٹر علی نے بتایا کہ بازار میں بہت سے ماؤلڈ کلیمپنگ ڈیوائسز موجود ہیں اور مختلف پرزوں کو تیار کرنے کی خاطر پولیمر کو پروسیس کرنے کے لیے کئی انجیکشن مشینیں بھی دستیاب ہیں۔ چھوٹی صنعتوں میں چھوٹی مصنوعات بنانے کے لیے ہاتھ سے چلنے والی مشینیں بھی استعمال کی جاتی ہیں اور ہاتھ سے چلنے والی مختلف قسم کے ماؤلڈ کلیمپنگ ڈیوائسز کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں نٹ اور اسکریو والے کلیمپنگ سسٹم بھی شامل ہے جس میں زیادہ وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایجاد کا مقصد مینوئل انجیکشن ماؤلڈنگ مشین کے لیے ماؤلڈ کلیمپنگ ڈیوائس فراہم کرنا ہے جس کا ڈیزائن سادہ ہے اور چلانے میں آسان ہے اور ماؤلڈ کو بند کرنے اور کھولنے میں وقت کم لگتا ہے۔ مسٹر شمشاد علی نے کہا کہ ان کے ایجاد کردہ ڈیوائس کی ڈیزائن سادہ اور چلانے میں آسان ہے۔ پروفیسر ارشد عمر، پرنسپل، یونیورسٹی پولی ٹیکنک نے مسٹر علی کو ان کی مذکورہ ایجاد کے لیے نواں پیٹنٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔