اے ایم یو : شادہ خان بین الاقوامی انٹرن شپ کے لیے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2025
اے ایم یو : شادہ خان  بین الاقوامی انٹرن شپ کے لیے منتخب
اے ایم یو : شادہ خان بین الاقوامی انٹرن شپ کے لیے منتخب

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایم اے، فرانسیسی زبان (فرینچ) کے دوسرے سمسٹر کی طالبہ مس شادہ خان کو فرانس میں ایک ماہ کی مکمل طور سے اسپانسرڈ انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انٹرن شپ، اے ایم آئی سی آئی ایف کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت ہوگی جس میں اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ غیرسرکاری تنظیم لائنس کلب فرانس کااشتراک ہے۔
    مس خان مذکورہ انٹرن شپ کے لئے منتخب ہونے والے 16 طلبہ میں سے ایک ہیں۔وہ اتر پردیش کی واحد نمائندہ ہوں گی۔
    پروفیسر محمد اظہر، ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے مس شادہ خان کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔