اے ایم یو:وائلڈ لائف سائنس کانفرنس میں کے دو طلبہ نے کیا نام روشن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2025
اے ایم یو:وائلڈ لائف سائنس  کانفرنس میں  کے دو طلبہ نے کیا نام روشن
اے ایم یو:وائلڈ لائف سائنس کانفرنس میں کے دو طلبہ نے کیا نام روشن

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ وائلڈ لائف سائنسز کے دو ریسرچ اسکالرز عرشیان شاہد اور شہزادہ اقبال نے یونان کے شہر پیٹراس میں منعقدہ نویں یوروپی کانگریس آف میمالوجی میں اپنی منفرد تحقیق پیش کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ 
    پروفیسر عروس الیاس کی نگرانی میں ان طلبہ نے عالمی سطح کی اس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں وہ ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے واحد نمائندے تھے۔
    یوروپی کانگریس آف میمالوجی ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے اور دنیا بھر کے نمایاں ماہرین حیوانات اس میں شریک ہوتے ہیں۔ 
    شہزادہ اقبال نے وسطی ہندوستان میں پائے جانے والے بھیڑیوں کے تحفظ پر مبنی دو پوسٹرز پیش کیے، جن میں ماحولیاتی چیلنجز اور بھیڑیوں کے وجود کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ عرشیان شاہدنے گور (بھارتی بائسن) کی ماحولیاتی حرکات پر ایک پوسٹر پیش کیا۔ انھوں نے جھارکھنڈ کے پلا ماؤ ٹائیگر ریزرو میں انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تعامل پر اورل پرزنٹیشن بھی دیا۔
    ان کی تحقیق کو بین الاقوامی ماہرین نے سراہا۔ اس سلسلہ میں شہزادہ اقبال نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ فراموش موقع تھا جس میں ہم اپنی تحقیق دنیا کے چوٹی کے ماہرین کے سامنے پیش کرسکے۔ عرشیان شاہدنے کہا کہ جو علمی رہنمائی ہمیں حاصل ہوئی وہ بہت قیمتی ہے۔ ایسے عالمی پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
    پروفیسر عروس الیاس نے طلبہ کی اس دستیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اے ایم یو میں تحقیق کے اعلیٰ معیار اور ہندوستان کے عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے وائلڈ لائف سائنس منظرنامے کی عکاس ہے