جامعہ ملیہ اسلامیہ: سید عدنان میاں کهورانا اسکالرشپ کے لیے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ: سید عدنان میاں  کهورانا اسکالرشپ  کے لیے منتخب
جامعہ ملیہ اسلامیہ: سید عدنان میاں کهورانا اسکالرشپ کے لیے منتخب

 

نئی دہلی :شعبه بایو ٹکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انڈر گریجویٹ سال سوم کے طالب عالم سید عدنان میاں نے موقر کھورانا پروگرام برائے اسکالرز دوہزار پچیس میں منتخب ہوکر جامعہ کا نام روشن کیا ہے۔ یہ انتہائی مقابلہ جاتی اسکالرشپ جسے شعبہ بایو ٹکنالوجی ڈی بی ٹی) حکومت بند بند. امریکہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی فورم آئی یو ایس ایس ٹی ایف اور ون اسٹیپ فارورڈ مشترکہ طورپر تعاون دیتے ہیں ممتاز بندوستانی طلبہ کو امریکہ کے سرکردہ اداروں میں جدید تحقیق کے لیے موقع فراہم کرتی ہے

کهورانا اسکالرشپ میں منتخب اسکالروں کو آمد و رفت کا ہوائی جہاز کا کرایہ وظیفہ اور صحت بیمه فرابم کرایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے حصے کے طور پر عدنان کو مسیسیتس بوسٹن کے بارورڈ میڈیکل اسکول سے ملحق بریگم اور وومینس باسپٹل میں رکھا گیا ہے جہاں وہ بایو میڈیکل رسرچ کی جدید ترین تحقیق میں اپنا تعاون دیں گے۔