مہاراشٹر : مسلم نوجوانوں نے عدالتی امتحان میں حاصل کی شاندار کامیابی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2025
مہاراشٹر : مسلم نوجوانوں نے عدالتی امتحان میں حاصل کی شاندار کامیابی
مہاراشٹر : مسلم نوجوانوں نے عدالتی امتحان میں حاصل کی شاندار کامیابی

 



فضل پٹھان : پونے

تعلیم شیرنی کا دودھ ہے، جو پئے گا وہ دہاڑے بغیر نہیں رہے گا __۔یہ قول ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا ہے۔تعلیم انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے۔ سوچنے کی صلاحیت سے لے کر فیصلے لینے کی قابلیت تک، تعلیم انسان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پڑھے لکھے لوگ زمانے کو آگے لے جاتے ہیں۔حال ہی میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن(MPSC) کے عدالتی امتحانJMFC کا نتیجہ سامنے آیا۔ اس میں 114 طلبہ کو جج (مجسٹریٹ) کے طور پر منتخب کیا گیا، جن میں پانچ مسلم طلبہ کی کامیابی سب سے زیادہ نمایاں رہی۔پانچ مسلم جج جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی

1. تنوی رحمٰن شیخ (ریاست میں 5واں مقام)

تنوی رحمٰن ضلع کولہاپور کے قدمواڑی گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے پہلی ہی کوشش میںJMFC امتحان پاس کیا۔ 2022 میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے اپنے والد کا خواب پورا کیا ہے۔
وہ کہتی ہیںکہ مجھے کالج کے زمانے سے ہی جج بننے کی خواہش تھی، اسی حساب سے تعلیم حاصل کی۔ میرے گھر والوں، اساتذہ، کولہاپور بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء اور ججوں نے میری راہنمائی کی۔

2. شمیلہ صدف سہیل (ریاست میں 19واں مقام)

ناندیڑ جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والی شمیلہ نے ایک اردو اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ریاست بھر میں 19واں نمبر حاصل کیا۔ ان کی والدہ استاد اور والد کاروباری ہیں۔

3. اشفاق شاہجہان ملانی (ریاست میں 23واں مقام)

ضلع سولاپور کے موہول تعلقہ سے تعلق رکھنے والے اشفاق نے ریاست میں 23واں مقام حاصل کیا۔ اس سے پہلے وہUPSC امتحان بھی پاس کرچکے ہیں اور اس وقت حیدرآباد میں سیریس فراڈ انویسٹی گیشن آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

4. شیرین شیخ (ریاست میں 32واں مقام)

اصل میں احمد نگر سے تعلق رکھنے والی اور اس وقت پونے میں رہائش پذیر شیرین نے اس کامیابی کا سہرا اپنے والد اور اپنے استاد وکیل گنیش سرساٹھ کو دیا۔ ان کے شوہر پونے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔

5. ازیر احمد شیخ نصیر (ریاست میں 73واں مقام)

اکولا کے معروف وکیل ازیر احمد شیخ نے بھی امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ انہوں نے مرتضیٰ پور ٹرائل کورٹ سے لے کر ممبئی ہائی کورٹ تک کئی مقدمات کی پیروی کی۔ انہوں نے ایل ایل ایم مکمل کیا ہے اور اس وقت انفارمیشن کے حق کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے والد این این شیخ سینئر وکیل ہیں جبکہ والدہ ڈاکٹر رضوانہ ایک کالج میں پرنسپل ہیں۔