سورج بائی مینا : رنتھمبور نیشنل پارک کی پہلی خاتون نیچرلسٹ ،جانیں روایت شکنی کی کہانی
رنٹھمبور: رنٹھمبور نیشنل پارک میں موجود تمام مرد نیچرلسٹس کے درمیان 33 سالہ سورج بائی مینا نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ یہاں کام کرنے والی پہلی خاتون نیچرلسٹ ہیں۔اب تک انہوں نے 7,000 سے زائد رہنمائی دوروں کا انعقاد کیا ہے۔ سورج نے اپنا سفر 2007 میں شروع کیا، جب وہ صرف 16 سال کی تھیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ یہ مرحلہ بہت مشکل تھا-مینا رنٹھمبور نیشنل پارک کے کنارے، بھوری پہاڑی نامی گاؤں میں پلی بڑھی۔ یہاں لڑکیوں کو اسکول جانے یا پڑھائی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا واحد کام کھانا پکانا، صفائی کرنا اور نسل بڑھانا تھا۔ درحقیقت، اگر کسی لڑکی کو تعلیم دی جائے تو والدین کو جہیز دگنا دینا پڑتا تھا-
چھوٹی سورج کے لیے ان کے بھائی ہیمراج، جو پارک میں نیچرلسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، ایک تحریک کا ذریعہ تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں چھپ کر ان کے ساتھ پارک جاتی تھی۔ ان دوروں کی یادوں نے مجھے بھی نیچرلسٹ بننے کی رغبت دی۔ ہیمراج کی مسلسل اصرار کی وجہ سے ہی مجھے سوای مہدوپور منتقل ہونے کی اجازت ملی۔ جہاں مجھے ایک اسکول میں داخل کر لیا گیا۔
جدوجہد کی کہانی
وہ میرے زندگی کے بہترین دن تھے۔جب میں نے اپنی تربیت مکمل کر کے پارک میں بطور قدرتی ماہر شمولیت اختیار کی تو مجھے بہت سے مذاق اور طنز کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے خاندان نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے آس پاس رہنے سے میرا کردار خراب ہو جائے گا۔ میرے ساتھ کام کرنے والے مرد میرے بارے میں بد تمیز تبصرے کرتے اور میرا مذاق اڑاتے تھے۔ میں نے ان باتوں کو دل پر نہیں لینے دیا-میرے خاندان کے نظریات کو تبدیل کرنے میں مجھے بہت وقت لگا۔ کیونکہ وہ صرف لڑکیوں کو گھر میں رکھنے کی سوچ رکھتے تھے۔ پورے گاؤں نے مجھے نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھ جانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی۔ سب میرے خلاف تھے- ان اتار چڑھاؤ کے دوران ہیمراج ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ۔ میری حمایت کی۔میں نے کلاس 10 میں پہلی بار انگریزی حروف تہجی سیکھی۔ اس سے پہلے میں ہندی میڈیم اسکول میں پڑھتی تھی۔ میں بیان کرتی ہوں۔چونکہ میں نے جنگلی حیات اور قدرت کے ساتھ پل کر بڑھی ہوں، لہٰذا علاقے کے جانوروں اور پرندوں پر میری گرفت بے مثال ہے۔ تاہم، مجھے بات چیت کی مہارتیں سیکھنی پڑیں۔
مینا ایک شیرنی
کیسے سیکھی انگلش
ایک ابتدائی گائڈ ٹور کے دوران میں ایک غیر ملکی جوڑے کے ساتھ تھی۔ ہم نے ایک پرندہ دیکھا،اگرچہ میں اس کا مقامی نام جانتی تھی۔ مگرمیں اسے ان کو سمجھانے سے قاصر رہی۔ اسی وقت مجھے احساس ہوا کہ مزید سیکھنا ضروری ہے۔ میں کبھی بھی سیکھنے سے پیچھے نہیں ہٹی،یہی میری سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ ابتدائی دنوں میں میں ایک چھوٹی سی نوٹ بک رکھتی تھیں جس میں گفتگو کے دوران ملنے والے نئے الفاظ کو نوٹ کرتی تھیں۔گھرواپس آ کر ہرلفظ کا مطلب ڈکشنری سے معلوم کر کے لکھ لیتی تھیں۔ اسی طرح میں نے بات چیت کی انگریزی سیکھی۔میرا پہلا پیشہ ورانہ مشاہدہ 16 اکتوبر 2007 کو ہوا تھا۔ مجھے وہ دن یوں یاد ہے جیسے کل ہی ہو۔ رنٹھمبور نیشنل پارک کے ہر شیر کو نمبر دیا گیا ہے، اس لیے میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے زون 5 میں ٹی 24 شیر دیکھا، اور پھر اسی زون میں ایک شیرنی، ٹی13 دیکھی۔ یہ دونوں جانور جیپ کے دونوں جانب موجود تھے۔ تصور کریں کہ میری پہلی اکیلی سواری کے دوران ایسا منظر دیکھنا کیسا رہا ہوگا
بہترین گائڈ کے ایوارڈ
مجھے مہاراجہ جے پور کی جانب سے 'بیسٹ لیڈی گائیڈ' سمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بطور قدرتی ماہر میں نے جو کام کیا ہے۔ وہ ایک پی ایچ ڈی کے برابر ہے۔ میں نے جانوروں کی آوازیں پہچاننا، ان کے نشان دیکھنا۔ ان کے برتاؤ کا مطالعہ کرنا سیکھا ہے،میں کہتی ہوں۔ اپنے شوہر اور سسرال والوں کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ، میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہوں۔اپنے گاؤں کو چھوڑ کر اپنی پہچان بنانے کے ذریعے میں نے نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنائی ہے بلکہ بہت سے لوگوں کو بھی حوصلہ دیا ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔ آج میرے گاؤں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ملازمتوں کے لیے درخواست دے رہی ہیں۔ اپنے گاؤں سے باہر کے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔ میں شکرگزار ہوں کہ یہ تبدیلی آئی ہے۔ اگرہمیں مناسب سپورٹ ملے تو لڑکیاں بہت کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔
ہر دن ایک نیا تجربہ ہے
رنٹھمبور نیشنل پارک کو اتنی بخوبی جاننے کے باوجود، سیاح اکثر مجھ سے غیر منصفانہ توقعات رکھتے ہیں۔بہت سے سیاح کہتے ہیں کہ ہم نے شیر دیکھنے کے لیے ادائیگی کی ہے، لہٰذا ہمیں پرندے اور ہرنیاں نہ دکھائیں۔ وہ بھول جاتے ہیں کہ میں صرف ایک گائیڈ ہوں اور میں شیر کو اپنی مرضی سے سامنے نہیں لا سکتی ہوں ۔5 اکتوبر 2007 کو اپنا پہلا ٹپ 500 روپے کما یا تھا ۔اب جب کہ مجھے رنٹھمبور آنے والے تمام فوٹوگرافرز اور جنگلی جانوروں کے شوقین افراد سے رابطہ کرتے ہیں ۔ میں نے طویل راستہ طے کیا ہے۔15 سال بطور نیچرلسٹ اور گائیڈ کام کرنے کے دوران میں نے بی اے، ایم اے اور بی ایڈ کی ڈگریاں بھی حاصل کی ہیں۔ اپنے گھراوردو بچوں کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔ اگرچہ میں اب بھی 15 سال کے تجربے کے باوجود ہر ٹور کو پہلی بار کی طرح محسوس کرتی ہوں۔چاہے وہ شیر ہو، سلوٹ بیئر ہو، ہرنی ہو یا پرندہ، اسے دیکھنے کا جوش ویسا ہی ہے جیسے پہلی بار! تھا ۔