Begum Akhtar's birthday

مشہور ہندوستانی گلوکارہ اور اداکارہ بیگم اختر کی دلکش آواز میں ایسی شعلگی جاگزین تھی جو سامعین کے دلوں کو پگھلا کراس میں سوز بھر دیتی ہے۔

انہیں ملکۂ غزل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

بیگم اخترکی پیدائش 7 اکتوبر 1914ء کو فیض آباد کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی۔

اُن کا حقیقی نام اختری بائی تھا۔

بطور اداکارہ بیگم اختر نے ’ایک دن کا بادشاہ‘ سے سنیما میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

اس دوران بیگم اختر نے امینا، ممتاز بیگم، جوانی کا نشہ، نصیب کا چکر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مسلسل زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد بیگم اختر نے احمدآباد کے اسپتال میں 30 اکتوبر 1974 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں

World's smallest island

click here to new story