Best Monsoon Foods

پپیتا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں پاپین جیسے ہاضمے کے انزائمز موجود ہوتے ہیں جو سوزش کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔

سبز چائے میں ایک مخصوص قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ فالونڈس اور ’ایپی گالو گاٹو گن‘ پایا جاتے ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کرادر ادا کرتے ہیں۔

پالک متعدد اینٹی آکسیڈنٹ اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذا ہے جس کا استعمال مدافعتی نظام کی انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور ای سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو مضبوط مدافعتی ردعمل کے لیے اہم ہیں۔

بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وٹامن ای ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو صحت مند مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا کرتا ہے۔

دہی میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جنہیں مفید بیکٹیریا مانا جاتا ہے۔ اس کا استعمال آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ ایک صحت مند آنت مضبوط مدافعتی نظام کے لیے بہت ضروری ہے

سنگترے، لیموں اور چکوترے جیسے کھٹے پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے خون کے سفید خلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس موسم میں لہسن کا استعمال بھی بڑا کارآمد ہوتا ہے۔ لہسن میں ایلیسن پایا جاتا ہے جس میں اینٹی مائکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات ہوتی ہیں۔

ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے جو ایک ایسا مرکب ہے جس کے استعمال سے سوزش اور آکسیڈینٹ سٹریس کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ادرک میں قدرتی طور پر طاقتور سوزش اور آکسیڈینٹ کی مخالف خصوصیات والے مادے ہوتے ہیں۔ ایسے مرکبات کا استعمال مون سون کے دوران انسانی جسم کو انفیکشن کے شکار ہونے سے بچا سکتا ہے۔

وحیدہ رحمان ایک بے مثال اداکارہ

click here to new story