Best Soups for Iftar

رمضان میں افطار کے وقت سوپ پینا نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ گرما گرم سوپ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور روزے کے بعد جسمانی قوت بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دال سبزی کا سوپ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور رمضان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔دالیں، پالک، سبزیاں اور خوشبو دار جڑی بوٹیاں اس کا ذائقہ مزید بڑھا دیتی ہیں۔

چکن سوپ تو زیادہ تر ہر گھر کے دسترخوان پر موجود ہوتا ہے اور یہ سوپ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں خوشبو دار مسالے ڈال کر مزید لذیذ بنایا جا سکتا ہے۔

جو کا سوپ ہلکے مسالوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور افطار کے وقت جسم کو راحت بخشتا ہے۔ یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور جلد ہضم بھی ہو جاتا ہے۔

اگر آپ ہلکی پھلکی اور کم کیلوری والی چیز پینا چاہتے ہیں تو بھنی ہوئی توری کا سوپ بہترین آپشن ہے۔ اس میں وٹامنز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو رمضان میں توانائی فراہم کرتے ہیں۔

ہریرہ سوپ مراکش کا مشہور سوپ ہے، جس میں ٹماٹر، دالیں اور چنے شامل ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ جسم کو تازگی اور توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

Cheapest Flight Tickets

click here to new story