Does Shahrukh Khan fasts during Ramadan?

مارچ سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ تمام مسلمان اس مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ ایک بار شاہ رخ نے بھی روزہ رکھنے کے سوال پر ردعمل دیا تھا۔

سال 2013 میں عید کے موقع پر شاہ رخ خان فلم چنئی ایکسپریس لے کر آئے تھے۔ انہوں نے ماہ رمضان میں فلم کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

تقریب میں شاہ رخ سے پوچھا گیا کہ چونکہ رمضان کا مہینہ چل رہا ہے، کیا آپ نے اس میں کچھ روزے رکھے ہیں؟ شاہ رخ نے ہاں میں جواب دیا۔

شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ہاں میں نے بہت سارے روزے رکھے ہیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے دو چار چھوٹ گئے، اس لیے جب میں درد محسوس کرتا ہوں تو دوا لینا پڑتی ہے۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ماشاءاللہ تقریباً سارے ہی روزے رکھے ہیں ویسے بھی عید پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم چنئی ایکسپریس کو شائقین کی جانب سے بہت پیار ملا۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نظر آئیں تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

وحیدہ رحمان ایک بے مثال اداکارہ

click here to new story