Ghibli Fever Comes at a Price – Beware Before You Trend!

ٹرینڈ فالو کرنا غلط نہیں ہے، لیکن پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ جس ٹرینڈ کو آپ فالو کر رہے ہیں، اس کی کیا قیمت چکانی پڑ سکتی ہے؟

سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں ذاتی تصاویر کو اے آئی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ گِبلی بنانے کے لیے آپ تازہ فیشل ڈیٹا کمپنیوں کو دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پرائیویسی سے متعلق خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

پرائیویسی سے جڑے خدشات اب لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں کیونکہ وہ ذاتی تصاویر، جو گِبلی کے چکر میں اپ لوڈ کی گئی ہیں، ان کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

تصاویر کا غلط استعمال ہو سکتا ہے، بغیر آپ کی اجازت کے آپ کی تصویر کو اے آئی ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے بیچا بھی جا سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

What is Sania Mirza's net worth?

click here to new story