Kashmir: Muharram Procession

شہر سری نگر میں پیر کو ہزاروں لوگوں نے آٹھویں محرم کا جلوس نکالا۔

حکام نے منتظمین کی جانب سے پرامن اور نظم و ضبط کے ساتھ جلوس نکالنے کی یقین دہانی کے بعد اجازت دی تھی۔

محرم کا جلوس گرو بازار سے شروع ہو کر سری نگر شہر کے ڈلگیٹ علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔

عراق کے صحرائے کربلا میں یزید کی فوج کے ہاتھوں پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین، ان کے اہل خانہ اور حامیوں کی شہادت کی یاد میں جلوس نکالا جاتا ہے۔

کشمیر زون کے آئی جی پی وی کے بردی اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے محرم کے جلوس کی نگرانی کی۔

آئی جی پی نے لوگوں کو پانی اور کولڈ ڈرنکس بھی پیش کیں۔

It is the third largest mosque in the world

click here to new story