Low WhatsApp storage?
کیا آپ کا واٹس ایپ اسٹوریج فل ہو گیا ہے؟ کوئی بات نہیں، اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کو واٹس ایپ کا اسٹوریج صاف کرنے کا ایک آسان طریقہ بتائیں گے۔
اس کے لیے آپ کو زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی کوئی نیا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ بس سب سے پہلے اپنے فون میں واٹس ایپ کھولیں۔
نیچے دائیں طرف آپ کو تین نقطے (تھری ڈاٹس) دکھائی دیں گے، ان پر کلک کریں اور سیٹینگز کے آپشن کو منتخب کریں۔
سیٹینگز میں جانے کے بعد اسٹوریج اینڈ ڈیٹا پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو مینیج اسٹوریج کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں۔
یہاں آپ بڑی میڈیا فائلز، فارورڈ کیے گئے میسجز اور چیٹس دیکھ سکیں گے جو زیادہ اسٹوریج لے رہے ہیں۔ جن فائلز کی ضرورت نہیں ہے، انہیں منتخب کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔
آپ پرانے میسجز، گروپ چیٹس اور ویڈیوز کو بھی ہٹا کر اسٹوریج بچا سکتے ہیں، کیونکہ چیٹ ہسٹری بھی کافی اسٹوریج استعمال کرتی ہے۔
اگر آپ اس پروسیس کو فالو کر لیتے ہیں تو آپ کا واٹس ایپ اسٹوریج صاف ہو جائے گا، اور نئی تصاویر، ویڈیوز اور فائلز آسانی سے آ سکیں گی۔
These are the most beautiful mosques in the world