Pankaj Udhas Said goodbye to the world

عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 72 سال تھی۔

پنکج ادھاس کا انتقال پیر کی صبح گیارہ بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ہوا۔

وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

پنکج ادھاس نے کم و بیش پچاس سال تک غیر فلمی غزلوں اور گیتوں سے کروڑوں شائقین سے داد سمیٹی۔

پنکج کو 1983 میں فلم ’نام‘ کے لیے گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘ کے ذریعے ایشیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔

پنکج ادھاس 17 مئی 1951 کو جیٹ پور، گجرات میں پیدا ہوئے۔

میوزک اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی

پنکج ادھاس کے بھائی منہر ادھاس بھی فلمی گلوکار تھے۔

منہر نے پیار کرنے والے کبھی ڈرتے نہیں، ہم تمہیں چاہتے ہیں ایسے اور دوسرے بہت سے مقبول فلمی گیت گائے

Beautiful Tombs of World

click here to new story