Ramadan 2025: Do you get headaches during fasting?
رمضان کے دوران روزہ دار اکثر سر درد کا شکار ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا سر درد بڑھ رہا ہے تو فوراً چند منٹ کے لیے آنکھیں بند کر لیں اور تمام پریشانیوں کو ایک طرف چھوڑ کر پرسکون ذہن کے ساتھ کچھ مختلف اور اچھی چیزوں کے بارے میں سوچیں۔ اس سے تناؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سر درد سے چھٹکارا پانے کے لیے گہری سانس لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اپنی جگہ پر بیٹھیں، آنکھیں بند کریں اور پھر گہری سانس لیں۔ پھر بہت آہستہ سانس چھوڑیں۔ یہ تقریباً 10 بار کریں۔ اس کے بعد آپ خود کو راحت محسوس کریں گے۔
کئی بار سردرد کی بڑی وجہ کسی نہ کسی وجہ سے تناؤ ہو سکتا ہے، لہٰذا کوشش کریں کہ تناؤ سے دور رہیں۔ جو بھی چیز یا شخص آپ کو تناؤ کا باعث بن رہا ہے، خود کو اس سے دور رکھیں اور اپنی توجہ کسی اور جگہ مرکوز کریں۔ اس سے تناؤ سے نجات ملے گی۔
تناؤ سے سب سے پہلے آپ کی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سر درد ہوتا ہے۔ اگر آپ سر درد میں مبتلا ہیں تو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ وغیرہ کی اسکرین دیکھنا چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کا سر درد بڑھ جائے گا۔ اس لیے ان سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیں۔
سر میں درد ہو تو بہتے پانی کے نیچے کھڑے ہو کر نہا لیں۔ آپ اس سے بھی راحت حاصل کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہلکا سا نیم گرم پانی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں پر گیلا تولیہ بھی رکھا جا سکتا ہے۔ اس سے بھی راحت ملے گی۔
Cheapest Flight Tickets