The most expensive divorces of Bollywood stars

اداکارہ کرشمہ کپور کی کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی ہوئی تھی، تاہم یہ شادی مشکلات کا شکار رہی اور سنہ 2014 میں ان کی طلاق ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق سنجے نے کرشمہ کو 14 کروڑ انڈین روپے کے بانڈز، ممبئی میں ایک بڑا گھر اور بچوں کے لیے خطیر رقم دی۔

عامر خان نے سنہ 1986 میں رینہ دتا سے شادی کی تھی۔ لیکن سنہ 2002 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عامر نے رینا کو تقریباً 50 کروڑ انڈین روپے دیے تھے تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ رہے۔

ارباز خان نے اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا سے شادی کی تھی۔ لیکن 2016 میں انہوں نے علیحدگی کا اعلان کیا اور یوں اگلے برس 2017 میں ان کی باضابطہ طلاق ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق ارباز نے ملائیکہ کو 10 سے 15 کروڑ انڈین روپے ادا کیے تھے۔

سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم ان شادی کے 13 برس بعد سنہ 2004 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ سیف علی خان نے مبینہ طور پر امریتا کو پانچ کروڑ انڈین روپے ادا کیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بیٹے کے بالغ ہونے تک ایک لاکھ روپے ماہانہ بھی ادا کرتے رہے۔

ریتک روشن اور سوزین خان جو مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، بچپن کے دوست تھے اور سنہ 2000 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔مبینہ طور پر ان کی طلاق کا تصفیہ بالی وڈ میں سب سے مہنگا تھا، جس میں ریتک نے سوزین کو تقریباً تین ارب 80 کروڑ انڈین روپے ادا کیے تھے۔

Weight loss

click here to new story