Two friends will reach Makkah by walking

مسلمانوں کی بڑی تعداد حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتی رہتی ہے۔

حج اور عمرہ کرنے کے لیے عازمین ہوائی جہاز یا جہاز سے سفر کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے سعودی پہنچ جاتے ہیں۔

سال 2023 میں کیرالہ کے شہاب الدین سید علوی پیدل سعودی عرب گئے اور وہ کئی ممالک کے طویل سفر کے بعد سعودی عرب پہنچے۔

اب ملائیشیا کے دو دوست بھی ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں۔ ملائیشیا سے دو دوست 10 ہزار کلومیٹر پیدل چل کر مکہ پہنچیں گے۔

۔34 سالہ محمد فرحان خالد اور 43 سالہ شمس العزرین نے پیدل سعودی عرب پہنچنے کی تیاریاں کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ سال دسمبر سے اس سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔

ان دونوں دوستوں نے 2 فروری کو اپنا سفر شروع کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے یہ طے نہیں کیا ہے کہ وہ کس دن مکہ پہنچیں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روزانہ 25 سے 30 کلومیٹر پیدل چلیں گے۔

دونوں دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ملائیشیا سے ٹرین کے ذریعے بنکاک پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ بنکاک سے ہندوستان جائیں گے۔ پھر وہ ہندوستان سے پیدل چلنا شروع کر کے پاکستان، ایران اور دبئی سے ہوتے ہوئے ریاض اور مدینہ پہنچے گے۔

Shahrukh Khan car collection

click here to new story