What will happen if you eat just one carrot daily?
گاجر صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔ اس میں کئی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہیں۔
گاجر وٹامن اے، سی، پوٹاشیم، کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کو کھانے سے جلد سے متعلق مسائل بھی کم ہو جاتے ہیں۔
روزانہ صرف ایک گاجر کھانے سے صحت کے بہت سے مسائل کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
آج کل لوگوں کو چھوٹی عمر میں ہی آنکھوں سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ گاجر میں موجود وٹامن اے اور لائکوپین آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔
گاجر میں فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ کھانے کے بعد معدہ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ اسے اپنی خوراک میں شامل کریں۔
اگر آپ اکثر قبض کے مسئلے سے پریشان رہتے ہیں تو گاجر آپ کا مسئلہ حل کرسکتی ہے۔ اس سے نظام ہاضمہ صحت مند رہتا ہے۔
گاجر میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین، لائکوپین اور دیگر بہت سے عناصر پائے جاتے ہیں جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچی گاجر کھانے سے صحت کے لیے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
Pankaj Udhas Said goodbye to the world