WhatsApp-like feature introduced in Instagram
اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو اب آپ کو انسٹاگرام میں بھی واٹس ایپ کا بہت مقبول فیچر ملے گا۔
انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انسٹاگرام صارفین کے لیے شیئر لوکیشن کا فیچر جاری کر دیا ہے۔
انسٹاگرام کا شیئر لوکیشن فیچر واٹس ایپ کے لوکیشن شیئرنگ فیچر جیسا ہی ہے، آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
اب آپ انسٹاگرام پر اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو لائیو لوکیشن بھیج سکتے ہیں، یہ لوکیشن 1 گھنٹے تک لائیو رہے گی۔
آپ صرف ایک پرائیویٹ ڈائریکٹ میسج بھیج کر کسی کے ساتھ لائیو لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں، یہ لوکیشن کسی اور کو فارورڈ نہیں کیا جائے گا۔
انسٹاگرام پر لائیو لوکیشن کا فیچر بطور ڈیفالٹ آف ہوگا، لوکیشن پرائیویٹ ڈی ایم کے ذریعے شیئر کی جائے گی اور چیٹ میں صرف بھیجنے والے اور وصول کنندہ کو نظر آئے گی۔
انسٹاگرام چیٹ کے اوپری حصے میں ایک انڈیکیٹر بھی ہوگا جس میں دکھایا جائے گا کہ لائیو لوکیشن شیئرنگ فعال ہے، آپ اسے کسی بھی وقت آف کر سکتے ہیں۔
Dargah