اسٹاک مارکیٹ: نفٹی 25300 ، سینسیکس 82550 پوائنٹس سے نیچے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 03-09-2024
اسٹاک مارکیٹ: نفٹی 25300 ، سینسیکس 82550 پوائنٹس سے نیچے
اسٹاک مارکیٹ: نفٹی 25300 ، سینسیکس 82550 پوائنٹس سے نیچے

 

آواز دی وائس
آج منگل (3 اگست 2024) کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں دونوں انڈیکس فلیٹ ٹریڈنگ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ این ایس ای نفٹی اور بی ایس ای سینسیکس کی شروعات سست تھی۔ ابتدائی تجارت میں سینسیکس 78.28 پوائنٹس گر کر 82,481.56 پر آگیا۔ جبکہ نفٹی 23.6 پوائنٹس پھسل کر 25,255.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
شری رام فائنانس، ہندالکو، آئی ٹی سی، سن فارما اور او این جی سی کو نفٹی 50 پر زیادہ سے زیادہ منافع کے ساتھ تجارت کرتے دیکھا گیا۔ جبکہ بجاج فائنانس، بجاج فنسر، بجاج آٹو، ٹیک مہندرا اور انفوسس آج سب سے زیادہ نقصان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
ریکارڈ اضافے کے بعد پرافٹ بکنگ بھی مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ رہی۔ ایشیائی منڈیوں میں کمزور رجحان کے باعث مقامی سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں سرمایہ کاروں کے جذبات کمزور رہے۔
سینسیکس میں درج 30 کمپنیوں میں، بجاج فائنانس، بجاج فنسر، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹیک مہندرا اور ٹائٹن کے حصص کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ آئی ٹی سی، سن فارما، ہندوستان یونی لیور اور نیسلے کے حصص میں اضافہ ہوا۔
ایشیائی منڈیوں میں، جنوبی کوریا کی کوسپی، چین کی شنگھائی کمپوزٹ، جاپان کی نکی 225 اور ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ پیر (2 ستمبر 2024) کو 'لیبر ڈے' کے موقع پر بند رہیں فیوچر 0.40 فیصد کم ہوکر  77.21 فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے تھے۔
اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار  پیر کو کیپٹل مارکیٹ میں خریدار تھے اور انہوں نے خالص 1,735.46 کروڑ روپے کے حصص خریدے۔