اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، سنسیکس پھر 80,000 کے پار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-07-2024
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، سنسیکس پھر 80,000 کے پار
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، سنسیکس پھر 80,000 کے پار

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ آج 9 جولائی 2024 کو سبز رنگ میں کھلی۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 146.83 پوائنٹس یا 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 80,107.21 پر کھلا۔ اسی وقت، نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 بھی 30.45 پوائنٹس یا 0.13فیصد کے اضافے سے 24,351.00 پر کھلا۔
ماروتی سوزوکی، برٹانیہ انڈسٹریز، سیپلا، آئی ٹی سی اور کوٹک مہندرا بینک کے حصص آج نفٹی میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ ساتھ ہی شری رام فائنانس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ریلائنس انڈسٹریز، بی پی سی ایل اور ٹیک مہندرا کے حصص میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
کل، 30 حصص پر مبنی بی ایس ای سینسیکس 36.22 پوائنٹس یا 0.05 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 79,960.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 3.30 پوائنٹس یا 0.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,320.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔