نئی دہلی : آج سے نیا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ ادھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ ملک میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گیس کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 39 روپے کا اضافہ کر دیا۔ اب دہلی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1691.50 روپے ہو گئی ہے، جب کہ پہلے یہ 1652.50 روپے تھی۔