سعودی عرب : تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت: وزیر توانائی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2024
سعودی عرب : تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت: وزیر توانائی
سعودی عرب : تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت: وزیر توانائی

 

جدہ: سعودی عرب کے وزیر توانائی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔زیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی آرامکو نے ’دو غیر روایتی آئل فیلڈز، لائٹ عریبیئن آئل کا ایک ذخیرہ، دو قدرتی گیس فیلڈز اور قدرتی گیس کے دو ذخائر دریافت کیے ہیں۔

‘ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ریزروائر کی دریافت سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہوئی ہے جبکہ قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ریزروائرز سعودی عرب کے ربع الخالی میں دریافت ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا تھا کہ ’الجافورہ گیس فیلڈ پروجیکٹ یومیہ تقریباً 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا۔‘

 ’مملکت میں گیس کی پیداوار میں 2030 تک 63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ پیداوار 13.5 بلین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ کر 21.3 بلین کیوبک فٹ ہو جائے گی۔سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ’گیس فیلڈ کی کل پیداوار اور گیس پائپ نیٹ ورک میں توسیع سعودی جی ڈی پی میں سالانہ تقریبا 20 بلین ڈالر کا حصہ ہو گا