شیئر مارکیٹ نے توڑے تمام ریکارڈ، سینسیکس 79000 کے پار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-06-2024
شیئر مارکیٹ نے توڑے تمام ریکارڈ، سینسیکس 79000 کے پار
شیئر مارکیٹ نے توڑے تمام ریکارڈ، سینسیکس 79000 کے پار

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
جمعرات (27 جون 2024) کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا۔ تاہم، ابتدائی تجارت میں 78,771.64 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد، بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 149.41 پوائنٹس گر کر 78,524.84 پوائنٹس پر آگیا۔ نفٹی 47.45 پوائنٹس پھسل کر 23,821.35 پر آگیا۔ فی الحال، سینسیکس 269.62 پوائنٹس کے ساتھ 78943.87 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نفٹی 50 بھی 76 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23945 پر ہے۔
ان شیئرز کے فائدے اور نقصانات
سینسیکس میں درج 30 کمپنیوں میں مہندرا اینڈ مہندرا، ٹیک مہندرا، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ماروتی، بھارتی ایئرٹیل، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز اور نیسلے کے حصص کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔
الٹرا ٹیک سیمنٹ، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ٹاٹا اسٹیل اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ ایشیائی مارکیٹس میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ خسارے میں رہا۔
بدھ کو امریکی بازار مثبت نوٹ پر بند ہوئے۔ عالمی آئل بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 0.21 فیصد کم ہوکر US ڈالر85.07 فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاربدھ کو کیپٹل مارکیٹ میں بیچنے والے تھے اور انہوں نے خالص 3,535.43 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے۔