شیئر مارکیٹ: سینسیکس 671 پوائنٹس ، نفٹی 200 پوائنٹس تک گرا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-07-2024
شیئر مارکیٹ: سینسیکس 671 پوائنٹس ، نفٹی 200 پوائنٹس  تک گرا
شیئر مارکیٹ: سینسیکس 671 پوائنٹس ، نفٹی 200 پوائنٹس تک گرا

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
آج (25 جولائی 2024) ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ صبح کے وقت زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلی۔ بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی 50 دونوں انڈیکس گرتے ہوئے کھلے۔ سینسیکس ابتدائی تجارت میں 671 پوائنٹس گر کر 79,477.83 پر کھلا جبکہ نفٹی 202.7 پوائنٹس کے ساتھ 24,210.80 پر کھلا۔ ابتدائی تجارت میں اس میں ایک پیسے کی کمی ہوئی اور 83.72 فی ڈالر کی اپنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسس بینک کے حصص کی قیمت آج صبح صبح تجارت میں 6 فیصد سے زیادہ گر گئی۔  بدھ کو ہی کمپنی نے مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا تھا جو توقعات کے مطابق نہیں تھے۔ این ایس ای پر حصص کی قیمت 1168 روپے رہی۔
اس کے علاوہ ایس بی آئی لائف انشورنس، ایل اینڈ ٹی، ٹاٹا موٹرز، نیسلے انڈیا اور ہندوستان یونی لیور جیسے حصص این ایس ای پر منافع میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ جبکہ ایکسس بینک، شری رام فائنانس، پاور گرڈ کارپوریشن، ٹاٹا اسٹیل اور ہندالکو خسارے میں تھے۔