اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس 181 پوائنٹس اور نفٹی 24,500 سے نیچے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-07-2024
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس 181 پوائنٹس  اور نفٹی 24,500 سے نیچے
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سینسیکس 181 پوائنٹس اور نفٹی 24,500 سے نیچے

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
بجٹ کے دن ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سبز رنگ میں کھلی۔ ابتدائی تجارت میں، بی ایس ای سینسیکس 222.22 پوائنٹس بڑھ کر 80,724.30 پوائنٹس پر کھلا۔ اسی وقت، این ایس ای نفٹی 63.90 پوائنٹس بڑھ کر 24,573.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سینسیکس لسٹڈ کمپنیوں میں الٹرا ٹیک سیمنٹ، مہندرا اینڈ مہندرا، آئی ٹی سی، لارسن اینڈ ٹوبرو اور این ٹی پی سی کے حصص میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
ایچ سی ایل ٹیک، پاور گرڈ، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور ٹاٹا اسٹیل کے حصص خسارے میں تھے۔ ایشیائی منڈیوں میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ منافع میں جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ خسارے میں رہا۔ امریکی بازار پیر کو مثبت نوٹ پر بند ہوئے۔ عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 82.42 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار  پیر کو کیپٹل مارکیٹ میں خریدار رہے اور انہوں نے خالص 3,444.06 کروڑ روپے کے حصص خریدے۔
سریکانت چوہان، ہیڈ آف ایکویٹی ریسرچ، کوٹک سیکیورٹیز نے کہا کہ بجٹ کے دن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی توقع ہے۔  اگر انڈیکس 24500/80500 سے نیچے آجاتا ہے تو مزید کمی ہوگی۔
گزشتہ روز بازار سرخ رنگ میں بند تھا۔
ام بجٹ پیش کرنے سے ایک دن قبل پیر کو ریلائنس انڈسٹریز اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئرز میں زبردست فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں بند ہوئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 102.57 پوائنٹس گر کر 80,502.08 پوائنٹس پر بند ہوا نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا انڈیکس نفٹی 21.65 پوائنٹس گر کر 24,509.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا مسلسل دوسرا سیشن تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی دونوں انڈیکس گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔