اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس ڈاؤن، نفٹی 25400 سے نیچے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-09-2024
اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس ڈاؤن، نفٹی 25400 سے نیچے
اسٹاک مارکیٹ: سینسیکس ڈاؤن، نفٹی 25400 سے نیچے

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس

 ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں آج سست آغاز ہوا اور سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گراوٹ کے ساتھ کھلے۔ این ایس ای نفٹی 50 0.09 فیصد گر کر 25,395 پوائنٹس پر کھلا جبکہ بی ایس ای سینسیکس 0.13 فیصد کم ہوکر 82,972.09 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ہیرو موٹو کورپ ، بجاج فائنینس ، شریرام فائنینس ، بجاج فنسرو اور الٹرا ٹیک سیمینٹس کے حصص نفٹی 50 پر زیادہ سے زیادہ منافع کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ وپرو، ٹیک مہندرا، انفوسس اور ٹی سی ایس کے حصص آج خسارے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
آئی ٹی کے حصص گر گئے۔
سیکٹرل انڈیکس، ابتدائی تجارت میں سب سے بڑی کمی نفٹی آئی ٹی میں 1.35 فیصد دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ نفٹی میٹل میں 0.45 فیصد، نفٹی فارما میں 0.24 فیصد، نفٹی ہیلتھ کیئر میں 0.22 فیصد، نفٹی کنزیومر ڈیوربلس میں 0.12 فیصد اور نفٹی مڈسمال ہیلتھ کیئر میں 0.38 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ نفٹی آئل اینڈ گیس میں 0.06 فیصد، نفٹی ریئلٹی میں 0.25 فیصد، نفٹی پرائیویٹ بینک میں 0.04 فیصد، نفٹی پی ایس یو بینک میں 0.22 فیصد، نفٹی میڈیا میں 0.28 فیصد، نفٹی ایف ایم سی جی میں 0.21 فیصد، نفٹی ایف ایم سی جی میں 0.50 فیصد، فنی سروس میں 0.50 فیصد نفٹی آٹو میں 0.30 فیصد اور نفٹی بینک میں 0.08 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔