کھلتے ہی کریش کر گئی اسٹاک مارکیٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-01-2025
کھلتے ہی کریش کر گئی اسٹاک مارکیٹ
کھلتے ہی کریش کر گئی اسٹاک مارکیٹ

 

آواز دی وائس
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ اب ایک نئی نچلی سطح کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ آج پیر (27 جنوری 2025) کو اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی کریش کر گئی۔ دونوں بڑے انڈیکس بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی آج سرخ رنگ میں کھلے۔ بی ایس ای سینسیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر 490.03 پوائنٹس (0.64 فیصد) گر کر 75,700.43 پر کھلا۔ این ایس ای نفٹی 50 171 پوائنٹس (0.74 فیصد) گر کر 22,921.20 پر آگیا۔
پری اوپننگ سیشن میں، سینسیکس 271.19 پوائنٹس یا 0.36 فیصد کے اضافے سے 76,461.65 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ دوسری طرف،فیصد نفٹی 50 183.25 پوائنٹس یا 0.79 فیصد گر کر 22,908.95 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
گفٹ نفٹی نے گھریلو اشاریہ جات، این ایس ای نفٹی 50 اور بی ایس ای سینسیکس کے لیے سست آغاز کا اشارہ دیا، کیونکہ اس نے پیر کے ابتدائی تجارتی اوقات میں 59 پوائنٹس یا 0.25فیصد  کم ہوکر 23,072.50 پر تجارت کی۔
سینسیکس اسٹاکس میں، ٹیک مہندرا میں 0.14 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، جبکہ ٹاٹا موٹرز اور این ٹی پی سی مستحکم رہے۔ ایچ سی ایل ٹیک 0.70فیصد، نیسلے انڈیا 0.92فیصد اور بجاج فائنانس 1.06فیصد گر گئے۔ ٹی سی ایس 1.10فیصد، زوماٹو 1.11فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک 1.28فیصد، کوٹیک مہندرا بینک 1.32فیصد اور انفوسیس سب سے زیادہ 1.34فیصد گرے۔