نئی دہلی/ آواز دی وائس
عالمی بینک نے ہندوستان کی معیشت کی تعریف کی ہے اور اس کی ترقی کے بارے میں ایک نیا تخمینہ لگایا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق ہندوستان کی معیشت اس سال 6.5 کی شرح سے ترقی کرے گی۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ ہندوستان کی نجی کھپت کی ترقی کو مضبوط لیبر مارکیٹ، توسیع شدہ قرض اور گرتی ہوئی افراط زر سے فروغ ملے گا۔ تاہم، حکومت کی کھپت میں اضافہ محدود رہ سکتا ہے۔ ورلڈ بینک نے دنیا کے دیگر ممالک کی معیشت کے بارے میں بھی تخمینہ لگایا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی معیشت کی شرح نمو 2025-26 میں 2.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ ایسے میں یہ واضح ہے کہ ہندوستان کی معیشت دنیا کے بڑے ممالک کی معیشتوں سے زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔
عالمی اقتصادی امکانات کی رپورٹ میں مالی سال 2025-26 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو 6.7 فیصد بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خدمات کے شعبے میں مسلسل توسیع کی توقع ہے اور مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں مضبوط ہونے کی امید ہے۔ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات اور ٹیکس اصلاحات سے ان شعبوں کو فروغ ملے گا۔ ورلڈ بینک نے 2025 اور 2026 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔