کانوڑ یاترا اور ہندوؤں کے لیے اس کی مذہبی اہمیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2024
کانوڑ یاترا اور ہندوؤں کے لیے اس کی مذہبی اہمیت
کانوڑ یاترا اور ہندوؤں کے لیے اس کی مذہبی اہمیت

 

پروفیسر رضوان رحمن

 ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس میں بہت سے مذاہب، فرقے اور عقائد ہیں، جن میں سے بیشتر بہت قدیم ہیں۔ اسلام، ہندو مت، بدھ مت، جین مت، سکھ مت اورعیسائیت کے پیروکار وہاں رہتے ہیں،لیکن آبادی کی اکثریت ہندو مذہب کی پیروی کرتی ہے۔ ہر مذہب کی اپنی تہوار، تقریبات اور رسومات ہیں۔ جن میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ یہ تہوار ایک خاص مہینے اور موسم کی مناسبت سے ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک تہوار یا رسم "کانوڑ یاترا" ہے، جو ہندوستانی ساون کے  مہینے میں منعقد کی جاتی ہے جسے "ساون" یا "شراون" کہا جاتا ہے، جو کہ برسات کا مہینہ ہے، جس میں شمالی ہندوستان کے لاکھوں ہندو خاص طور پر شرکت کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک ہندو رسم ہے لیکن دوسرے مذاہب  کے ماننے والے  بھی  اس میں شرکت کرتے ہیں ،کوئی کانوڑ بنتا ہے تو کوئی کانٰروں کی خدمت کرنے کا ترجیح دیتا ہے ۔

کانوڑ یاترا کیا ہے؟

کانوڑیاترا یعنی نجات کا سفر ۔جس میں مقدس پانی کے ساتھ مختلف جگہوں پر واقع بھگوان شیو کے مندروں تک ننگے پاؤں سفر کیا جاتا ہے۔ جسے سب سے مشکل پوجا سمجھا جاتا ہے۔ ہندوروایت کے مطابق کانوڑ یاترا کا تعلق ہندو صحیفوں میں مذکورامرت پیدا کرنے کے لیے دودھ کے سمندر کو منتھلانے سے ہے۔ امرت بننے سے قبل جب زہر باہر آنے لگا اور تپش کی وجہ سے دنیا گرم ہونے لگی تو شیو نے سارا زہر خود پینا قبول کر لیا اور دنیا کو تباہی و بربادی سے بچا لیا۔ لیکن اس کے بعد زہر کے منفی اثرات کا شکار ہونے لگے۔ قدیم زمانے میں راون، بھگوان شیو کا ایک عقیدت مند پیروکار، کانوڑ کا استعمال کرتے ہوئے گنگا سے مقدس پانی لایا۔ اسے پورا مہادیو مندر میں بھگوان شیو کی علامت شیو لِنگا پر ڈال دیا جس کے سبب شیو زہر کے منفی اثرات سے آزاد ہو گئے۔ دنیا شدید گرمی سے جھلسنے لگی تو بھگوان شیو نے اس زہر کو چوس لیا ۔ دنیا کو تباہی و بربادی سے بچا لیا۔ لیکن اس کے بعد زہر کے منفی اثرات کا شکار ہونے لگے۔ قدیم زمانے میں راون، بھگوان شیو کا ایک عقیدت مند پیروکار،کانوڑکا استعمال کرتے ہوئے گنگا سے مقدس پانی لاتے تھے۔اسے پورا مہادیو مندر میں بھگوان شیو کی علامت شیو لِنگا پر ڈالتے تھے۔ جس کے سبب شیو زہر کے منفی اثرات سے آزاد ہو گئے۔

کانوڑ یاترا کا منظر 


 ایک مذہبی رسم ہے

کانوڑایک قسم کی مذہبی رسم کو کہتے ہیں جس میں شامل ہونے والے لوگ اپنے کندھوں پر ایک بانس یا ڈنڈا رکھتے ہیں ۔جس کے دونوں  کناروں پر برتن یا ڈبے لٹکے ہوتے ہیں ۔ جن میں  مقدس پانی ہوتاہے۔  اس بانس اور اس کے ڈھانچے کو کانوڑ کہتے ہیں۔ یہ گنگا کا ہی پانی ہوتا ہے ۔ شیو جی کو "بھولے" یا "بھولے بابا" کہا جاتا ہے۔ اگرچہ ہندوؤں کی مذہبی کتابوں میں اس کا ذکر نہیں ہے۔ کانوڑ یاترا تہوار کو ہندو مذہبی کتابوں میں ایک منظم تہوار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ بات یقینی ہے کہ یہ واقعہ انیسویں صدی کے اوائل میں موجود تھا کیونکہ انگریز مسافروں نے شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں سفر کے دوران کئی مقامات پر کانوڑ مسافروں کو دیکھا تھا اور اس وقت برطانیہ میں شائع ہونے والے لٹریچر میں اس کا حوالہ دیا گیا تھا۔ آج کل، بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کی مذہبی رسومات کے حصے کے طور پر 'کانوڑ' لے جانے کا رواج پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر مقبول ہو گیا ہے۔

یہ سفر مختلف مقامات سے شروع ہوتا ہے، شہر ہری دوار، گومکھ اور گنگوتری کو اس سفر کے لیے اہم نقطہ آغاز سمجھا جاتا ہے ۔عقیدت مند ان مقامات سے گنگا جل  اکٹھا کرتے ہیں۔ پھرمختلف شیو مندروں کا سفر کرتے ہیں۔ مرکزی سڑکوں میں ہری دوار روڈ شامل ہے، جو سب سے زیادہ مقبول راستہ ہے۔زعفرانی کپڑوں میں ہر عمر کے عقیدت مند، مرد اور خواتین، جن کی اکثریت اتر پردیش، بہار، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں سے ہے۔اس دوران لاکھوں کی تعداد میں گنگا یا قریبی ندیوں یا جھیلوں سے مقدس پانی لانے ،اسے لے جانے کے لیے نکلتے ہیں۔ مقامی شیو مندروں، یا مخصوص مندروں جیسے باغپت ضلع میں پورا مہادیو مندر، میرٹھ میں اوگرناتھ مندر ، وارانسی میں کاشی وشواناتھ مندر کو پیش کرنے کے لیے اپنے کندھوں پر پانی بڑے بڑے ڈبے لے کر نکلتے ہیں ۔ مورخین بتاتے ہیں کہ یہ رسم صدیوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ صرف کورونا وبا کے دنوں میں اس رسم کو جاری رکھنے کے لیے صرف چند افراد نے شرکت کی۔اس مدت کے دوران، پریاگ راج اور وارانسی جیسے مقامات کے چھوٹے دورے بھی کیے جاتے ہیں ۔ ریاست جھارکھنڈ کے دیوگھر میں منعقد ہونے والے شروانی میلے کے دوران، زعفرانی لباس میں ملبوس ہزاروں کانوڑ گنگا سے مقدس پانی لاتے ہیں۔ اس سفر کے دوران وہ 105 کلومیٹر پیدل چل کر دیوتا کو چڑھاتے ہیں۔ بیدیا ناتھ ، یعنی دیوتا شیو۔ 1960 عیسوی تک، یہ سفر قریبی دیہاتوں اور شہروں میں رہنے والے سنتوں اور امیر تاجروں کی ایک چھوٹی سی تعداد تک محدود تھا لیکن حالیہ برسوں میں اس رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کانوڑیاترا اور پرامن بقائے باہمی

 کانوڑ یاترا مذہبی ہندوؤں کی ایک رسم ہے لیکن تمام مذاہب کے لوگ اس ہندو تہوار میں حصہ دار بنتے ہیں ۔اس سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے براہ راست یا بالواسطہ اس میں حصہ لیتے ہیں۔عقیدت مند کانوڑ کو کندھوں پر اٹھاتے ہیں اور لمبے فاصلے تک لے جاتے ہیں۔ اسے شمالی ہندوستان کے علاقوں میں مسلمان بڑھئی تیار اور فروخت کرتے ہیں۔ اس دوران  دیہاتوں، شہروں اور آبادی والے علاقوں سے گزرتے ہیں، شیوجی کے حق میں نعرے  لگاتے ہیں۔ وہ دن  میں  چلتے ہیں اور  رات کو سڑکوں کے کناروں، کیمپوں میں آرام کرتے ہیں۔ عقیدت مند ان علاقوں سے گزرتے ہیں ،جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں اور قدیم روایت کے مطابق ان کے استقبال کے لیے مسلمان بھی گھروں سے نکلتے ہیں۔ سب مل کر صفائی بھی کرتے ہیں۔جن راستوں سے گزرتے ہیں ان سے رکاوٹیں ہٹائی جاتی ہیں، ان کے آرام کے لیے کیمپ لگاتے ہیں، پینے کا پانی اور خوراک مہیا کرتے ہیں۔

چونکہ یہ وقت بہت پوتر ہوتا ہے، اس لیے عقیدت مند صرف سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔اس لیے ان سڑکوں پر گوشت کی دکانیں بند رہتی ہیں ۔ ریستوران بھی نان ویجیٹیرین ڈشز تیار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ بعض اوقات چھوٹے ہندو اور مسلم ہوٹلوں کو کانوڑوں کے لیے مفت لنگرمیں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ ہندو اور مسلمان مل کر ان سڑکوں پر اپنی مرضی سے ٹریفک کا انتظام کرتے ہیں۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اس طرح کا تعاون، یہاں تک کہ مذہبی تقریبات اور مواقع میں بھی، کوئی نیا اور نایاب نہیں ہے۔ برادران وطن عید کی نماز کے مقامات کے ارد گرد جمع ہوتے ہیں اوروہ عاشورہ کے جلوسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں اورساتھ ہی صوفی مزارات اوراولیاء کی قبروں پر جاتے ہیں۔ قدیم زمانے سے مسلمانوں نے ہندوستان بھر میں ہندو تہواروں جیسے رنگوں کا تہوار یعنی ہولی، روشنیوں کا تہوار یعنی دیوالی کے ساتھ دیگر مواقع پر بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان اس طرح کی شراکت داری، تعاون اور ہم آہنگی پروان پا رہی ہے ۔ 

پروفیسر رضوان رحمن۔ سنٹر فارعربک اینڈ افریقن اسٹڈیز، جواہرلال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی