اے ایم یو:ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو ڈی جی توصیفی ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-07-2024
اے ایم یو:ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو ڈی جی توصیفی ایوارڈ
اے ایم یو:ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو ڈی جی توصیفی ایوارڈ

 

 علی گڑھ، : اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو جے این میڈیکل کالج آڈیٹوریم، اے ایم یو میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی جی توصیفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ باوقار ایوارڈ افسران کو ان کی مثالی کارکردگی اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ 

             ڈاکٹر ڈار کو آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے)، کمپٹی میں رینک ایڈوانسمنٹ ریفریشر کورس میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے یہ اعزاز ملا، جہاں انھوں نے تربیتی کورس کے دوران میرٹ کے لحاظ سے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔لاین سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یہ ایوارڈ پیش کیا، جنھوں نے کیڈٹس سے خطاب کرنے کے لیے پہلی بار علی گڑھ کا دورہ کیا۔

   تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، این سی سی افسران اور علی گڑھ گروپ کے مختلف کالجوں کے کیڈٹ موجود تھے