اے ایم یو: ڈاکٹر وں نے کی جدید تکنیک سے فوڈ پائپ کے کینسر کی کامیاب سرجری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-12-2024
اے ایم یو: ڈاکٹر وں نے  کی جدید تکنیک سے فوڈ پائپ کے کینسر کی کامیاب سرجری
اے ایم یو: ڈاکٹر وں نے کی جدید تکنیک سے فوڈ پائپ کے کینسر کی کامیاب سرجری

 

 علی گڑھ، 7 دسمبر: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سرجنوں کی ایک ٹیم نے ایک متوسط عمر کے مریض کے غذائی نلی کے کینسر کی کامیاب تھوراکوسکوپک سرجری کی۔ مریض پچھلے کئی مہینوں سے غذا نہیں نگل پارہا تھا۔ ابتدائی جانچ سے غذائی نلی کے کینسر کا پتہ چلا اور اسے جلد سرجری کا مشورہ دیا گیا۔

پروفیسر افضل انیس اور ڈاکٹر معراج احمد پر مشتمل گیسٹرو سرجنس کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر ایس کامران حبیب کی سربراہی والی انستھیسیا ٹیم کے ساتھ مل کر یہ سرجری کی اور کم از کم سرجری والی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ٹیومر کو ہٹا دیا۔ مریض سرجری کے بعد ٹھیک ہو گیا اور معمول کے مطابق کھانا شروع کر دیا۔ مریض کی حالت ٹھیک ہونے پر اسے جے این ایم سی سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

   ڈاکٹر معراج احمدنے بتایا کہ غذائی نلی (فوڈ پائپ) کے کینسر کی سرجری ایک مشکل سرجری ہوتی ہے اور یہ آپریشن کم از کم سرجری کی تکنیک سے ملک میں چند ہی مراکز پر کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں جدید آلات کے ذریعے مریض کے سینے میں چھوٹے سوراخ کر کے کینسر کو ہ ٹایا جاتا ہے۔     انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اے ایم یو میں مشترکہ کوششوں سے اس طرح کی سرجری شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
   پروفیسر افضل انیس نے کہاکہ شعبہ سرجری کی تاریخ میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے قبل مریضوں کو اس طرح کی سرجری کے لیے نئی دہلی جانا پڑتا تھا۔ اب جے این ایم سی میں کفایتی قیمت پر یہ علاج ہوسکتا ہے۔
     پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل وسی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرجری اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح ٹکنالوجی اور مہارت میں ترقی ہمارے اسپتال میں ہیلتھ کیئر کے بہتر نتائج کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔