اے ایم یو: آر سی اے کے طالب علم کی یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2024
اے ایم یو: آر سی اے کے طالب علم کی یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی
اے ایم یو: آر سی اے کے طالب علم کی یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی

 

 علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں جوڈیشل سروس کوچنگ پروگرام (2021-22 بیچ) کے طالب علم مسٹر محمد زید خان کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) میں پبلک پرازیکیوٹر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ جاتی امتحان یو پی ایس سی کے زیر اہتمام ہوا تھا۔

  اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے زید خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اے ایم یو کے رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس اور آر سی اے کے ڈائرکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے بھی انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتخاب سے دیگر طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔