اے ایم یو: 12 طلباء کو سی سی آر یو ایم نے کیا منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2024
اے ایم یو: 12 طلباء کو سی سی آر یو ایم نے  کیا منتخب
اے ایم یو: 12 طلباء کو سی سی آر یو ایم نے کیا منتخب

 

علی گڑھ، : اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 12 طلباء کو سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند میں ریسرچ آفیسر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بدر الدجیٰ خان نے بتایا کہ ریسرچ آفیسر کے عہدے کے لئے منتخب کئے گئے 32 امیدواروں میں سے 12 کا تعلق اجمل خاں طبیہ کالج سے ہے، جن میں سے 6 طلباء نے شعبہ معالجات سے ایم ڈی مکمل کی ہے، ایک طالب علم شعبہ علم الادویہ سے ہے اور دیگر پانچ طلباء نے بی یو ایم ایس کی تکمیل کی ہے۔

منتخب طلباء میں ڈاکٹر عمرین زہرہ، ڈاکٹر محمد مدثر، ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر عبدالعلیم، ڈاکٹر رفاقت اور ڈاکٹر محمد ناظم (سبھی معالجات سے)، ڈاکٹر ریشہ احمد (علم الادویہ)، اور بی یو ایم ایس پاس آؤٹ ڈاکٹر محمد ذکی احمد، ڈاکٹر محمد عذیر بیگ، ڈاکٹر محمد اسامہ، ڈاکٹر عائشہ انصاری اور ڈاکٹر مسعود احمد شامل ہیں۔