اے ایم یو :انقلابی دریافت کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2024
اے ایم یو :انقلابی دریافت کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت
اے ایم یو :انقلابی دریافت کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء نے ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا ریگولیشن: بار- بینچ اور تعلیمی اداروں کے لیے چیلنجز اور امکانات موضوع پر  ایک لیکچر  ہوا جس میں  پروفیسر تبریز احمد، بانی ڈین، فیکلٹی آف لاء، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد نے شرکت کی ۔

پروفیسر احمد جو اے ایم یو کے شعبہ قانون کے سابق طالب علم ہیں، نے قانون کے حوالہ میں مصنوعی ذہانت کے تصور پر گفتگو کرتے ہوئے اے آئی کے استعمال سے درپیش مختلف قسم کے قانونی چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس انقلابی دریافت کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء اور چیئرمین، شعبہ قانون نے مہمان مقرر کا استقبال کیا اور طلبہ سے ان کا تعارف کرایا۔ پروفیسر عشرت حسین نے مصنوعی ذہانت کے پس منظر میں فوجداری نظام انصاف پر گفتگو کی۔ لیکچر کے بعد سوال جواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں شاشوت دوبے نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔