علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں ایم ٹیک، کمپیوٹر سائنس و انجینئرنگ کی طالبہ تمکین فاطمہ نے یوجی سی -نیٹ (جے آر ایف) امتحان 2024 میں اپنی پہلی کوشش میں کل ہند سطح پر دوسری رینک (99.9933 پرسینٹائل) حاصل کی۔ تمکین فاطمہ نے بغیر کسی کوچنگ کے اپنی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی۔
انھوں نے اے ایم یو سے 2023 میں 9.703 سی پی آئی کے ساتھ بی ٹیک مکمل کیا۔ وہ دسویں جماعت سے ہی شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور انھیں یونیورسٹی میرٹ ایوارڈ اور گیٹ اسکالرشپ سے نوازا جاچکا ہے۔ بی ٹیک کے دوران تمکین فاطمہ نے اسرو، میک ماسٹر یونیورسٹی، ٹورنٹو، کناڈا اور دی فیلڈس انسٹی ٹیوٹ، ٹورنٹو میں انٹرن شپ بھی کی۔ ان کا ایک تحقیقی مقالہ اے سی ایم کانفرنس پروسیڈنگ میں شائع ہوچکا ہے۔