اے ایم یو: بنگلہ دیش کے افسران کا دورہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2024
 اے ایم یو: بنگلہ دیش کے افسران  کا دورہ
اے ایم یو: بنگلہ دیش کے افسران کا دورہ

 

علی گڑھ،: بنگلہ دیش کے سرکاری افسران کے ایک وفد نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کا دورہ کیا اور خاص طور سے اے ایم یو میں نصب 3 میگاواٹ کے گراؤنڈ ماونٹیڈ سولر پاور پلانٹ اور مولانا آزاد لائبریری کو دیکھااور سہولیات کو سراہا۔

    بنگلہ دیشی مہمانوں کو اے ایم یو کے سولر پاور پلانٹس کی تکنیکی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ محکمہ بجلی کے ممبر انچارج پروفیسر سلمان حمید نے مندوبین کو بتایا کہ اے ایم یو نے وزیر اعظم ہند کے وژن کے مطابق 3.3 میگاواٹ کا گراؤنڈ ماؤنٹیڈ سولر پاور پلانٹ اور 3.2 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پاور پلانٹ لگائے ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 6.5 میگاواٹ ہے۔

     یونیورسٹی لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے مندوبین کو مولانا آزاد لائبریری میں موجود نایاب مخطوطات، کتب اور سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں تقریباً 14 لاکھ کتابیں اور مخطوطات موجود ہیں۔

    اس موقع پر اے ایم یو کے بجلی انجینئر مسٹر محمد شمیم انصاری بھی موجود تھے