حیدرآباد، 20 ؍ ارچ (پریس نوٹ) آکاش وانی (آل انڈیا ریڈیو) حیدرآباد کی علاقائی نیوز یونٹ میں نیوز ایڈیٹرز (اردو) اور نیوز ریڈر و مترجم (اردو) کو کیزول اسائنمنٹ کی بنیاد پر (ایک مہینے میں 6 دن سے زیادہ نہیں) کام کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائرکٹر (آل انڈیا ریڈیو) کے اعلامیہ کے بموجب درخواست دہندگان کو تحریری امتحان اور انٹرویو دینا ہونا ہوگا۔ جبکہ نیوز ریڈر کم ٹرانسلیٹر کے لیے آڈیشن بھی لیا جائے گا۔ ایسے افراد جو تلگو اور انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کی مہارت رکھتے ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دہندگان کی عمر 21 سے 50 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ مزید تفصیلات کے لیےویب سائٹ www.newsonair.gov.inپر(vacancies page) ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍مارچ 2025 ہے۔ امیدوار درخواست فارم کے ساتھ سرٹیفکیٹس کی خود تصدیق شدہ کاپیاں اور 2 پاسپورٹ سائز فوٹوز ہیڈ آف آفس، آکاشوانی، سیف آباد، حیدرآباد 500004 کے پتے پر بھیج دیں۔جنہوں نے پہلے ہی درخواست دے دی ہے انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔