اے ایم یو کو بیسٹ یونیورسٹی جیوری ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2024
اے ایم یو کو بیسٹ یونیورسٹی جیوری ایوارڈ
اے ایم یو کو بیسٹ یونیورسٹی جیوری ایوارڈ

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو آئی آئی ٹی بمبئی میں اولین نیشنل جیو اسپاشیل ایوارڈ 2024 میں بیسٹ یونیورسٹی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ تقریب نیشنل مشن آن ایجوکیشن تھرو آئی سی ٹی، وزارت تعلیم کے تحت آئی آئی ٹی بمبئی کے ایف او ایس ایس ای ای جی آئی ایس پروجیکٹ کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کو ان کے دفتر میں یہ ایوارڈ سینئر ریسرچ سائنٹسٹ مسٹر محمد قاسم خان، نیشنل کوآرڈینیٹر، ایف او ایس ایس ای ای جی آئی ایس پروجیکٹ نے پیش کیا۔

   مسٹر خان نے بتایا کہ اے ایم یو کو نیشنل جیو اسپاشیل پالیسی 2022 اور انڈین اسپیس پالیسی 2023 کو نافذ کرنے میں اس کی نمایاں حصہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ خاص طور پر یونیورسٹی کے انٹرڈسپلینری ڈپارٹمنٹ آف ریموٹ سینسنگ، شعبہ ارضیات اور شعبہ جغرافیہ نے جیواسپاشیل ٹکنالوجیز کو تدریس و تحقیق میں ضم کرکے نمایاں خدمت انجام دی ہے۔

    اس موقع پر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹی پی او مسٹر فرحان سعید اور پروفیسر فرید مہدی، انچارج ٹی پی او بھی موجود رہے۔ طلبہ کے پلیسمنٹ اور انٹرن شپ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

      وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے ایوارڈ کے لیے اظہار تشکر کیا اور اے ایم یو کے اساتذہ اور طلبہ کے لگن کی تعریف کی۔ انھوں نے یونیورسٹی کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔