کوئزٹائم ممبئی کی ساتویں تقریب تہنیت و پذیرائی۔۔۔اردو کی محبت میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-10-2024
کوئزٹائم ممبئی کی ساتویں تقریب تہنیت و پذیرائی‘‘اردو کی محبت میں
کوئزٹائم ممبئی کی ساتویں تقریب تہنیت و پذیرائی‘‘اردو کی محبت میں

 

 ممبئی : ممبئی یونیورسٹی کالینا کیمپس میں واقع مراٹھی بھاشا بھون آڈیٹوریم میں ساتویں سالانہ تقریب تہنیت و پذیرائی ‘‘اردو کی محبت میں’’ کا انعقاد عمل میں آیا۔حامد اقبال صدیقی کی سرکردہ تحریک ‘‘کوئز ٹائم ممبئی’’ کی یہ پر شکوہ تقریب بہ اشتراک شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی ، ممبئی، مہاراشٹرمنعقد کی گئی۔اس تقریب میں اردو کی نمائندگی کرنے والے متحرک شعرا، ادبا، اساتذہ اور تہذیبی و ثقافتی شعبوں سے متعلق شخصیات کو ‘اعترافیہ ایوارڈ’ اور ‘ محبِ اردواعزاز ’سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر اضلاع میں اردو زبان کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے علاوہ والپوئی۔ گوا سے تعلق رکھنے والی زیت النسا مجید خان کو بھی محب اردو اعزازدیاگیا۔

                پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر زاہدہ حامد اقبال صدیقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب کی صدارت انجمن اسلام کے نائب صدر ڈاکٹر شیخ عبداﷲ نے فرمائی۔کوئز ٹائم ممبئی اردو کے طلبا اور اساتذہ کے لیے مختلف پروگرام اور سرگرمیوں کا انعقاد وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہے۔جس میں جنرل نالج مقابلے اگر چہ سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں لیکن اساتذہ کا مشاعرہ، نئے قلمکاروں کی تلاش پروجیکٹ اور تقریب تہنیت و پذیرائی جیسے پروگرام بھی لوگوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔

                مہمانان میں ڈاکٹر مصطفیٰ پنجابی، نادرہ ظہیر ببر، ڈاکٹر عبداﷲامتیاز، ایڈوکیٹ یاسین مومن، خورشید احمدصدیقی، عرفان جعفری، فاروق سےّد، اسلم پرویز، ایڈوکیٹ نیاز مومن، پرنسپل ضیاء الرحمان انصاری، ڈاکٹر مسرت صاحب علی، ڈاکٹر قمر صدیقی، ڈاکٹر احرار اعظمی، ڈاکٹر مزمّل سرکھوت، ڈاکٹر تابش خان، انوار احمد صدیقی، پرنسپل انجم پروین، پرنسپل بے بی تبسم انصاری، قاسم ندیم اور متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض کوئز ٹائم ممبئی کے چیئر مین حامد اقبال صدیقی کے ساتھ صبا شاداب، فرحانہ فیروز شیخ اور تنزیل شیخ نے انجام دیئے۔تقریب کا آغاز ‘اعترافیہ ایوارڈ’ کے ساتھ کیا گیا۔ سب سے پہلے شاہ تاج خان۔صحافی، ادیبہ (پونے) کو فاروق سےّد اور بے بی تبسم کے ہاتھوں ایوارڈ پیش کیا گیا۔اس کے بعد محمد رفیع انصاری۔ادیب،سابق مدرس (بھیونڈی)، ڈاکٹر قاضی نوید احمد صدیقی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر( اورنگ آباد)، اشتیاق سعید۔ادیب، ایڈیٹر( میرا روڈ)، سعید احمد خان۔ صحافی (روزنامہ انقلاب)، شیخ انصار احمد کبیرالدین۔تعلیم، ادب(بھساول)، میر صاحب حسن۔ادیب، ایڈیٹر (ممبئی)،ڈاکٹر ساجد سلیم صدیقی۔پرنسپل (بھیونڈی)، محمد مشتاق عبدالکریم ۔ادیب، صحافی، مدرس(جلگاؤں)، عظیم ملک۔شاعر، نغمہ نگار(میرا روڈ) اورشیخ نور جہاں عبدالشکور۔سابق مدرس (تھانے) کواعترافیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔محب اردو اعزاز حاصل کرنے والوں میں حنیف پٹنی۔ڈراما(ممبئی)، ایم غالب۔صحافی، ناول نگار(ممبئی)، مقصود آفاق۔ شاعر، مدرس (ممبئی)، تیجشریششانکساونت۔آرٹ ٹیچر(ممبئی)، نفیس احمد انور شیخ۔مدرس،کرئیر گائیڈ(ممبئی)، محمد صادق انصاری۔ڈراما (بھیونڈی)، عادل راہی۔مدرس، شاعر(میرا روڈ)، شاہ محمد احمد ابرار احمد۔مدرس،ریسرچ اسکالر(ممبئی)، مومن مخلص محمد فاروق۔سول انجینئر، کوئز ماسٹر (بھیونڈی)، عاصم فاروق سےّد ۔ٹیکنالوجی ایکسپرٹ(ممبئی)، عمیر احمد خان۔ریڈیو جاکی، ادیب(ممبئی)، انصاری شاہین محمد عارف۔مدرس،ناظم(ممبئی)، انصاری شاہین عبدالحکیم۔ مدرس، ڈیجیٹل کیوریٹر(ممبئی)شیخ توصیف کاتب۔شاعر، ادیب(ممبئی) اورزیتون النسا مجید خان۔مدرس(والپوئی، گوا) شامل تھیں۔

                تقریب کے پہلے حصّے میں اعترافیہ ایوارڈ اور محب اردو اعزاز پیش کیے گئے جبکہ تقریب کے دوسرے حصّے میں درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ کا مشاعرہ ہوا ۔جس کی صدارت ڈاکٹر سلیم محی الدین ( اورنگ آباد) نے اور نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر نے سنبھالی۔مشاعرے میں ڈاکٹر قمر صدیقی، یوسف دیوان، مقصود آفاق، محسن ساحل،شعیب ابجی، ڈاکٹر شمیم ادا اور کلثوم کشفی نے کلام پیش کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کا اختتام عشائیے پر ہوا۔