مانو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کو اٹلی میں فیلو شپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  faridi@awazthevoice.in | Date 21-07-2022
مانو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کو اٹلی میں فیلو شپ
مانو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کو اٹلی میں فیلو شپ

 

 

حیدرآباد، 19 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کو سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) کی باوقار انٹرنیشنل ریسرچ ایکسپیرینس فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ وہ یونیورسٹی آف پیسا، اٹلی میں 6 مہینے کے لیے مشترکہ تحقیق میں حصہ لیں گے۔ڈاکٹر خلیل احمد ملک بھر کے 20 منتخبہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی نے فیلوشپ کے لیے انتخاب پر ڈاکٹر خلیل احمد کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ نے ڈاکٹر خلیل احمد کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے شعبہ اور یونیورسٹی کے لیے فالِ نیک قرار دیا۔