جامعہ ملیہ :آزاد فائر فائٹنگ ڈرون ’فائر ایکس کو انوویشن،ڈیزائن اور انٹرپرینورشپ کو پہلا انعام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2025
جامعہ ملیہ :آزاد فائر فائٹنگ ڈرون ’فائر ایکس کو انوویشن،ڈیزائن اور انٹرپرینورشپ کو پہلا انعام
جامعہ ملیہ :آزاد فائر فائٹنگ ڈرون ’فائر ایکس کو انوویشن،ڈیزائن اور انٹرپرینورشپ کو پہلا انعام

 

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ میکانیکل انجینرنگ کے طلبہ پر مشتمل ایک ٹیم نے انوویشن،ڈیزائن اور انٹرپرینورشپ (آئی ڈی ای) بوٹ کیمپکے کل ہند نوعیت کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیاہے۔ واضح رہے اے آئی سی ٹی ای اور وزارت تعلیم،حکومت ہند کی انوویشن سیل یہ پروگرام منعقد کراتا ہے۔مقابلہ سترہ فروری سے اکیس فروری دوہزار پچیس کو جموں آئی آئی ٹی میں ہوا تھا جس میں ملک بھر سے چالیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

آئی ڈی ای بوٹ کیمپ‘ کی پہل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تصور ہے جس کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں اور اسکولوں سے اختراعیت،ڈیزائن اور اختراعی طلبہ کی کارجویائی کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور صیقل کرنا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم کی سربراہی محترمہ عفاف صدیقی کررہی تھیں اور ان کے ہمراہ چار اضافی ارکان وکاس، وویک کمار امان حسن فاروقی اور محمد ساحل خان بھی تھے۔یہ سبھی بی ٹیک (میکانیکل انجینرئنگ) چھٹے سمسٹر کے طلبہ ہیں۔پروفیسر ایس۔ایم۔ مذکر کی رہنمائی و سرپرستی میں ٹیم نے تصور پیش کیا،اس کا خاکہ تیار کیا اور ’فائر ایکس‘ نام کا ایک آزاد فائر فائٹنگ ڈرون تیار کردیا۔

ٹیم نے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف کی مثالی قیادت اور ان کے وژن کا مخلصانہ شکریہ ادا کیا۔اختراعیت اور افضلیت کی نشو و نما اور اس کا بیج بونے کے تئیں ان کے عہد نے اس کامیابی کے حصول میں ٹیم کی رہنمائی میں غیر معمولی رول ادا کیا ہے۔

شیخ الجامعہ نے مقابلے میں غیر معمولی مظاہرے کے لیے فاتح ٹیم کے ارکان کو ان کے نگراں کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیم نے ضروری تعاون،سرپرستی اور ڈھانچہ جاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر شعبہ میکانیکل انجینئرنگ اور ڈین،فیکلٹی آف انجینرئنگ اور سینٹر فار انوویشن ایند انٹرپرینیورشپ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر کاشکریہ ادا کیا