جامعہ ملیہ :یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل میں ایمپلائے ایبیلیٹی بوٹ کیمپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-07-2024
جامعہ ملیہ :یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل میں ایمپلائے ایبیلیٹی بوٹ کیمپ
جامعہ ملیہ :یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل میں ایمپلائے ایبیلیٹی بوٹ کیمپ

 

             نئی دہلی : یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل(یو پی سی) نے الیوس مینجمنٹ کنسلٹنگ گروپ کے ساتھ مل کر چھبیس اور ستائیس جون کو دوروزہ ’ایمپلائے ایبلیٹی بوٹ کمیپ‘ کا کامیاب انعقاد کیا۔ڈپلوما، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو قابل ملازمت بنانے کی صلاحیتوں سے آراستگی کے مقصد کے منعقدہ دوروزہ پروگرام میں پرجوش طلبا نے شرکت کی اور مثبت تاثر کے ساتھ پروگرام کا اختتام پزیر ہوا۔پروفیسر محمد شکیل قائم مقام شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سرکردہ قیادت اورسرپرستی،تعاون اور رہنمائی میں یہ پروگرام منعقد ہوسکا ہے۔  پروفیسر راحیلہ فاروقی،ڈائریکٹر،یو پی سی،پروفیسر صباح خان،ڈپٹی ڈائریکٹر یو پی سی اور پروفیسر ریحان خان سوری (ٹی پی او) یو پی سی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے قابل ملازمت بوٹ کیمپ کا خاکہ تیار کیا تھا۔

                بوٹ کیمپ کا آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں ممتاز اورنمایاں شخصیات شامل رہیں۔جناب اشوک سیٹھ،ڈائریکٹر فینانس اینڈ ایشورینس اینڈ جنرل کونسل (سبکدوش) پلان انڈیا، نے افتتاحی خطبہ دیا جس کے بعد جناب صبار توصیف مینجنگ ڈائریکٹر،الیوس مینجمنٹ کنسلٹنگ نے اپنے گراں قدر خیالات ساجھا کیے۔پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر عابد حلیم،ڈین فیکلٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹکنالوجی(ایف ای ٹی) نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔محترمہ گایتری فلورینس،ہیڈ آف اکیڈمک ونگ،نیشنل کونسل آف وائی ایم سی ایز نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ تمام مہمانوں کی خدمت میں مومنٹوز پیش کیے گئے اور اخیر میں پروفیسر ریحان خان سور ی کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

                جناب روی گپتا کی نگرانی میں پہلے دن بایو ڈاٹا کیسے تیار کریں،اپٹی ٹیوڈ ٹسٹ کی تیاری اور ڈیجٹل ٹریننگ کا سیشن رکھا گیا تھا جب کہ دوسرے دن صنعت کے ماہرین محترمہ منیشا کھنا اور جناب  روپیش باگچندانی کی نگرانی میں انٹرویو کی صلاحیت سازی،گروپ مباحثہ کی تکنیک کی صلاحیت کی افزائش رکھا گیا تھا۔

                ’ایمپلائے ایبیلٹی بوٹ کیمپ‘طلبا کی ملازمت کی صلاحیتوں کو بڑھانے، ملازمتوں کی تلاش میں ان کے اعتماد کے فروغ کے ساتھ ساتھ بایو ڈاٹا کی تیاری،اپٹی ٹیوٹ ٹسٹ،ڈیجٹل اسکلز،انٹرویوز ٹکنیس اور گروپ ڈسکشن کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اس کے مقاصد میں صنعت کے ماہرین کی ذاتی رہنمائی کا مقصد مارکیٹ ملازمت کو تلاش کرنے کے لیے طلبا کو بہتر انداز میں تیار کرنا اور ممکنہ آجروں کے ساتھ رابطہ قام کرکے ان کی مدد کرنا شامل تھا۔

                پروگرام کی کامیابی فراہم کی جانے والی صرف بیش قیمت معلومات میں نہیں ہے کہ بلکہ سیشن کا مذاکراتی اور انہماکی کردار میں اس کی اہمیت اور قدر نہاں ہے۔پروگرام میں شامل طلبا کو عملی مہارتوں کے ساتھ ساتھ موضوع کی گہری سمجھ پیداہوئی جس سے وہ آگے مستقبل میں اعتماد کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو سرگرم سفر کرسکتے ہیں۔

                جناب بھوپیش بھاگچندانی پریکٹس لیڈر اور ڈائریکٹر آف یونواسکلس سولیوشن پرائیوٹ لمٹیڈ اور محترمہ منیشا کھنا،ماسٹر ٹرینر اینڈ لیڈ اسیسر مینجمنٹ ایند انٹرپرینیورشپ اند پروفیشنل اسکلز کونسل،ایم ای پی ایس سی،این ایس ڈی سی،اسکل انڈیا کی سربراہی میں میں دوروزہ پروگرام کا اختتامی جلسہ ہوا۔ شرکا کو پروگرام میں شرکت کا تصدیق نامہ دیا گیا اور پروفیسر ریحان خان سور نے اختتامی تقریر کی۔ طلبا کے تاثرات سے بوٹ کیمپ کی اغراض ومقاصد کے حصول میں کامیابی اجاگر ہوتی ہے۔