جامعہ ملیہ اسلامیہ : اریبہ انور کو دامودرشری نیشنل ایوارڈ فار اکیڈمک ایکسیلنس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ : اریبہ انور  کو  دامودرشری نیشنل ایوارڈ فار اکیڈمک ایکسیلنس
جامعہ ملیہ اسلامیہ : اریبہ انور کو دامودرشری نیشنل ایوارڈ فار اکیڈمک ایکسیلنس

 

              نئی دہلی :  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ بایو سائنس کے تیسرے سال کی طالبہ اریبہ انور نے اپنے مضمون’وکٹری ول بی آف ہیومن اسپرٹ کے لیے موقر دامودر شری نیشنل ایوارڈ اکیڈمک ایکسیلنس برائے سال دوہزارچوبیس جیتاہے۔ایس۔ایس کھنا گرلز ڈگری کالج،پریاگ راج(الہ آباد یونیورسٹی کا ایک ملحقہ کالج)گذشتہ پندرہ سالوں سے یہ مؤقر ایوارڈ دے رہاہے اور اس سال انعام کے لیے دوہزار سے زیادہ شرکا نے اپنے مضامین بھیجے تھے۔تقسیم انعامات کی تقریب ہر سال دواکتوبر کو منعقد کی جاتی ہے۔

    کل دوہزار تین مضامین موصول ہوئے تھے جن میں سے دس بہترین مقالوں کو پیش کرنے کے لیے اور اپنے موقف کے دفاع کے لیے شرکا کو پریاگ راج مدعو کیا گیا تھا۔انھیں انڈرگریجویٹ سطح پر ملک گیر سطح پر بہترین مقالے کے لیے منتخب کیا گیا جس میں تیس ہزار روپے کے ساتھ ساتھ مومینٹو اور اور پانچ ہزار کی کتابیں بھی انھیں مرحمت کی گئیں۔انھوں نے مقابلے میں ڈی ایس ڈبلیو کے ڈیبیٹ کلب،کوئز،فائن آرٹس اور لٹریری کے زیر اہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کی۔اپنے مقالے کے دفاع کے لیے پریاگ راج جانے سے قبل انھوں نے لٹریری کلب کے رکن ڈاکٹر رومی نقوی کے سامنے اپنا مقالہ پیش کیا اور اپنے مضمون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر رومی نے انھیں مقالے سے متعلق چند مفید مشورے دیے۔

 پانچ ہزار الفاظ پر مشتمل اپنے طویل مقالے میں اریبہ انور نے انسانی روح کی لچک کے علاوہ یہ جذبہ ہماری اپنی بقا کے ساتھ ساتھ قومی بہبود کے لیے کیوں مرکزی حیثیت رکھتاہے اس کے متعلق لکھا تھا۔انھوں ملک گیر سطح پر تمام مرکزی یونیورسٹیوں کے دس بہترین مقالات میں سے منتخب کیا گیا تھا۔