جامعہ ملیہ اسلامیہ :بارہ طلبا کو اٹھارہ لاکھ سالانہ کے پیکج کی ملازمت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2024
 جامعہ ملیہ اسلامیہ :بارہ طلبا کو اٹھارہ لاکھ سالانہ کے پیکج کی ملازمت
جامعہ ملیہ اسلامیہ :بارہ طلبا کو اٹھارہ لاکھ سالانہ کے پیکج کی ملازمت

 

 نئی دہلی : یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی سی)جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے انتہائی خوشی و مسرت ہورہی ہے کہ بی ٹیک (سی ایس،ای ای، ای سی ای)اور ایم سی اے کے بارہ طلبا کو آپٹم نے ملازمت کی پیش کش کی ہے۔سافٹ ویئر ایسوسی ایٹس کے طورپر اٹھارہ لاکھ سالانہ کے بہترین پیکج پر کمپنی جوائن کرنے والے ان طلبا نے غیر معمولی صلاحیت اور خلوص کا مظاہرہ کیاہے۔

یوپی سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے طلبا کو تربیت اور پلیسمنٹ کے بہترین مواقع فراہم کرکے انھیں ان کے کیرئیر میں کامیاب و کامران ہونے میں معاون ہو۔ اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے کامیاب طلبا کو ان کی شان دار کامیابی کے لیے مبارک دی۔ طلبا کی کامیابی پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے اور مستقبل میں مزید کامیابی و کامرانی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہے۔ اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے اپنی ٹیم کے اراکین،ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان،پروفیسر ریحان خان سوری،عماد خان،محمد رازق، شکوراور راشد کا اس مہم کو منعقد کرانے میں مدد اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا ہے