Wed Apr 02 2025 4:38:00 AM
  • Follow us on
  • Subcribe

جامعہ ملیہ:ایم ایس سی بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبہ کو صد فی صد انٹرن شپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  faridi@awazthevoice.in | Date 05-03-2025
جامعہ ملیہ:ایم ایس سی بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبہ کو صد فی صد انٹرن شپ
جامعہ ملیہ:ایم ایس سی بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبہ کو صد فی صد انٹرن شپ

 

      نئی دہلی :   شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم ایس سی بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس(ایم ایس سی  بی ایف اے) نے  پانچویں بیچ کے لیے کامیابی کے ساتھ صد فی صد انٹرشپ پلیسمنٹ حاصل کی۔ایم ایس سی بی ایف اے چوتھے سمسٹر (دوہزار تیئس اور پچیس بیچ) کے تمام طلبہ نے وپرو، جوڈو انالیٹکس، فن کارٹ،شی ٹیک، فینالیٹکس، فیناگ،کوفورگ اسمارٹ سرو لمٹیڈ، نو ڈاٹا اینڈ دی نیشنلائزڈ بینک  اور انڈین بینک وسمیت متعدد اہم کارپوریٹ تنظیموں میں انٹرن شپ حاصل کی ہے۔
   جامعہ ملیہ اسلامیہ کا شعبہ معاشیات سال دوہزار انیس سے ایم ایس سی بی ایف اے کا دوسالہ کورس چلارہاہے۔ کورس کا نصاب انالیٹکس انڈسٹری کے بڑھتے مطالبات کی تکمیل کے لیے باریکی سے تیار کیا گیاہے۔یہ کورس انالیٹکس انڈسٹری کے لیے  طلبہ کو پوری طرح تیار کرنے پرمرکوز ہے۔لرننگ اپلائیڈ فینانس اور ایڈوانسڈ اسٹیٹ اکس کے علاوہ طلبہ کو آر، پائی تھون،اسٹیٹا، ایس قیو ایل، ڈاٹا مینجمنٹ کے لیے پاور فار آئی بی،ویزولائیزیشن ایند کوانٹے ٹیو ماڈلنگ جیسے سافٹ ویئروں کی طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے۔ مشین لرننگ اور منصوعی ذہانت جیسے جدید ڈاٹا سائنس کے آلات میں بھی طلبہ کو تربیت فراہم کرائی جاتی ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کافی کم وقت میں یہ کورسیز آجروں اور طلبہ کے پسندیدہ کورسزبن گئے ہیں۔
 صنعت کی دنیا سے آگاہ کرنے کے مقصد سے چوتھے سمسٹر کا مکمل کورس انڈسٹری انٹرن،کیپ اسٹون پروجیکٹ کے لیے مخصوص کردیاگیاہے تاکہ کورس میں شریک ہونے والے طلبہ کمرہ جماعت میں ہنروں سے خود کو آراستہ کرکے خود کو انڈسٹری کے لیے تیارکرلیں۔ کورس کے دوران سخت تربیت،انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب اور انالیٹکس کے ساتھ ساتھ کوڈنگ نے اہم کمپنیوں میں طلبہ کو صد فی صد انٹرن شپ پلیسمنٹ میں کافی مدد بہم پہنچائی ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر، شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر علیان اشریف نے کیا۔
  ایم ایس سی بی ایف اے کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر وسیم اکرم نے بتایا کہ کہ پلیسمنٹ کو بہتر کرنے کی غرض سے اس تعلیمی سال میں متعدد اقدامات کیے گئے جن میں کمپنیوں کے ماہر تجربہ کار ایکزیکیٹو کے لیکچر کرایا جانا اور طلبہ کا انڈسٹری شامل ہیں۔
  اس کامیابی کے لیے اور کورس کو جاری رکھنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی اورمستقل تعاون کے لیے پروفیسر علیان نے  پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انھو ں نے شعبے کے تمام فیکلٹی اراکین کی کاوشوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔