جامعہ ملیہ اسلامیہ :راشٹریہ ایکتا دیوس منایا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ :راشٹریہ ایکتا دیوس منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ :راشٹریہ ایکتا دیوس منایا گیا

 

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کی یاد میں ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ منایا گیا۔پروگرام میں عہد اور حلف کی تقریب میں شامل تھی جو رجسٹرار دفتر کے احاطے میں منعقد ہوئی۔

اس میں وائس چانسلر ہ پروفیسر مظہر آصف نے یونیورسٹی ملازمین کو ہندی میں راشٹریہ ایکتا دیوس کا حلف دلایا۔ اس کے بعد قائم مقام مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ جناب محمد نسیم حیدر نے انگریزی میں ملازمین کو یہ حلف دلایا۔

حلف کی تقریب کے دوران شرکا نے ملک کے تحفظ، سالمیت اور اتحاد کو قائم رکھنے کا عہد دہرایا۔ عوام میں اس پیغام کی اہمیت کو عام کرنے پر حلف کا زور تھا ملکی اتحاد کی روح کے ساتھ اسے لیا گیا جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے وژن اور اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ راشٹر ایکتا دیوس مختلف راجاؤں کی ریاستوں کو ایک ملک میں متحد کرنے کی سردار ولبھ بھائی پٹیل ی یاددہانی ہے اور ساتھ ہی ملک کی عوام میں یگانگت کے فروغ کے طورپر بھی کام کرتاہے۔سردار ولبھ بھائی پٹیل اپنی غیر معمولی قیادت اور قومی اتحاد کے تئیں اپنے عہد کے لیے مشہور ہیں اور وہ ہند کے مرد آہن کے طورپر بھی محبت وعقیدت سے یاد کیے جاتے ہیں