جامعہ ملیہ :اسکول میں داخلے:پراسپیکٹس اپلوڈ ،یکم فروری سے آن لائن درخواستیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2025
جامعہ ملیہ :اسکول میں داخلے:پراسپیکٹس اپلوڈ ،یکم فروری سے آن لائن درخواستیں
جامعہ ملیہ :اسکول میں داخلے:پراسپیکٹس اپلوڈ ،یکم فروری سے آن لائن درخواستیں

 

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی سال دوہزار پچیس اورچھبیس کے لیے داخلہ پروسپکیٹس کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ

http://jmicoe.in.

پردستیاب ہے۔جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول،سید عابد حسین سینئر سکینڈری اسکول (بشمول پرائمری سیکشن)(سیلف فینانس)جامعہ گرلس سینئر سیکنڈری اسکول (سیلف فینانس) اور مشیر فاطمہ نرسری اسکول میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست فارم یکم فروری دوہزار پچیس سے بھرے جاسکتے ہیں۔آن لائن درخواست فارم اور پانچ سو روپے فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ اکیس فروری دوہزار پچیس ہے۔ان اسکولوں میں داخلے کے لیے درخواست فارم جامعہ کی ویب سائٹ

(https://admission.jmi.ac.in)

پر آن لائن جمع کیے جاسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے براہ کرم یونیورسٹی کی ویب سائٹ

اور www.jmi.ac.in

www.jmicoe.in

پر جائیں۔

بالک ماتا سینٹر کے لیے درخواست فارم پانچ مارچ دوہزار پچیس سے جاری ہوں گے اور پچاس روپے کی فیس کے ساتھ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ پندرہ اپریل دوہزار پچیس رکھی گئی ہے۔بالک ماتا سینٹر میں داخلے کے لیے درخواست فارم (ہارڈ کاپی) مٹیا محل،قصاب پورہ اور بیری والا سے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور انھی مراکز پر جمع بھی کیے جائیں گے۔