نئی دہلی : جامعہ اسکول داخلہ دوہزار پچیس۔چھبیس:گیارہویں جماعت کے سائنس، آرٹس اور کامرس کے لیےداخلہ فارم آن لائن دستیاب۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں میں گیارہویں جماعت کی سائنس، آرٹس اور کامرس کے شعبوں میں داخلے کے لیے آن لائن فارم اب مل رہے ہیں اور یکم مارچ دوہزار پچیس سے قابل رسائی بنادیے گئے ہیں۔فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اکیس مارچ دوہزار پچیس ہے۔تمام درخواست دہندگان بشمول بیرونی طلبہ اپنی درخواستیں
https://admission.jmi.ac.in.
پر جاکر جمع کرسکتے ہیں۔
مزیدجانکاری اور معلومات کے لیے براہ کرم یونیورسٹی کی درج ذیل ویب سائٹوں پر جائیں:
www.jmi.ac.in
www.jmicoe.in.
تعلقات عامہ دفتر
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی